ابنا: ساز باز مذاکرات کے ساتھ ساتھ صیہونی حکومت نئي یہودی کالونیاں بنارہی ہے۔ واضح رہے امریکہ کی کوششوں سے فلسطینی انتظامیہ اور صیہونی حکومت کے درمیاں دوبارہ ساز باز مذاکرات شروع ہوچکے ہیں جو دوہزار دس میں صیہونی حکومت کی جانب سے یہودی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھنے کی وجہ سے معطل ہوگئے تھے۔ یہ مذاکرات تیس جولائي سے امریکہ میں شروع ہوچکےہیں۔ صیہونی حکومت کی جانب سے یہودی کالونیوں کی تعمیر کے عمل کو جاری رکھنے سے معلوم ہوتا ہےکہ قدس کی غاصب حکومت ساز باز مذاکرات کو اپنی توسیع پسندی کو مزید بڑھانے کا موقع سمجھتی ہے۔ صیہونی حکومت اور فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ کے درمیاں مذاکرات کا دوسرا دور چودہ اگست کو قدس میں منعقد ہوگا۔ امریکہ نے ان مذاکرات میں ہمیشہ صیہونی حکومت کی حمایت کی ہے۔ واضح رہے صیہونی حکومت نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ غرب اردن کے علاقوں میں ایک ہزار گھروں پرمشتمل یہودی کالونیاں بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 اگست 2013 - 19:30
News ID: 450706
ساز باز مذاکرات کے ساتھ ساتھ صیہونی حکومت نئي یہودی کالونیاں بنارہی ہے